جیلٹ کے نئے ریزر میں مزید بلیڈز کی بجائے حرارت شامل کی گئی ہے
جیلٹ لیب نے ایک نیا ریزر متعارف کرایا ہے جس میں مزید بلیڈز شامل کرنے کی بجائے ، اس میں حرارت شامل کی کی گئی ہے۔ہیٹڈ ریزر(Heated Razor) میں ایک سنہرے رنگ کی ایک دھاتی بار شامل کی گئی ہے جو ایک سیکنڈ میں ہی گرم ہو جاتی ہے ۔ یہ دھاتی بار 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک گرم ہو کر شیونگ فوم یا جیل یا لیدر سوپ کو بھی گرم کردیتی ہے اس کے بعد جلد پر اپنا کام شروع کرتی ہے۔
کمپنی کےتجربات کے مطابق یہ جلد کو، ریزر کو گرم پانی ڈبو کر جلد پر پھیرنے سے زیادہ گرم کرتا ہے۔
ریزر میں حرارت کے لیےدو مختلف سیٹنگ (113 اور 122 فارن ہائیٹ) ہیں۔ اس ریزر کے ساتھ اس کا اپنا چارجنگ سٹینڈ بھی ہے۔
5 بلیڈز کے اس حرارت والے ریزر کی قیمت 160 ڈالر ہے۔ کمپنی پہلے اس ریزر کو آن لائن اور پھر سٹورز پر فروخت کرے گی۔
اکتوبر
2018 میں کمپنی نے انڈیگو پر اس کی فروخت کی مہم شروع کی تھی۔ مہم میں ہدف
سے 492 فیصد رقم جمع ہوئی۔ اس ریزر کو بنانے میں 24 ماہ لگے ہیں۔ ابتدائی
طور پر خریدنے والے صارفین کو یہ فروری میں فراہم کیا جائےگا جبکہ دیگر
صارفین کے لیے اس کی دستیابی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
5 بلیڈز کے اس حرارت والے ریزر کی قیمت 160 ڈالر ہے۔ کمپنی پہلے اس ریزر کو آن لائن اور پھر سٹورز پر فروخت کرے گی۔
اکتوبر 2018 میں کمپنی نے انڈیگو پر اس کی فروخت کی مہم شروع کی تھی۔ مہم میں ہدف سے 492 فیصد رقم جمع ہوئی۔ اس ریزر کو بنانے میں 24 ماہ لگے ہیں۔ ابتدائی طور پر خریدنے والے صارفین کو یہ فروری میں فراہم کیا جائےگا جبکہ دیگر صارفین کے لیے اس کی دستیابی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
0 Comments