لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحت مند دماغ کے ساتھ ساتھ صحت مند جسم بھی بہت ضروری ہے اور اس کے پیش نظر ہم سب کو تھوڑی بہت ایکسر سائز ضرور کرنی چاہیے اس کے ذریعے ہمارا جسم چست رہتاہے تاہم اس منقولے پر سب سے زیادہ سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے عابد شیر علی دکھائی دیتے ہیں جن کی ورزش کرتے ہوئے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر شائد عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی آج کل عام انتخابات کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں اور زیادہ تر وقت اپنے حلقے میں اپنے ووٹرز اور مقامی رہنماﺅں کے ساتھ گزار رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ اپنے ٹویٹر پر اپ ڈیٹس بھی دیتے رہتے ہیں ۔ الیکشن کی تیاری کے ساتھ ساتھ وہ ورزش بھی کافی دل لگا کر رہے ہیں ، ویڈیو میں آپ عابد شیر علی کی بازووں کی طاقت کو دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنے بازوں کے زور پر اپنے جسم کو کبھی آگے اور کبھی پیچھے کی جانب لے جا رہے ہیں ۔عمومی طور پر اس طرح کی ورزش فلمی ستارے یا پھر سپورٹس مین کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کہ ’سیکس پیکس ‘ بنانے کیلئے کرتے ہیں ۔
0 Comments