Daily Pk Jobs

رمضان المبارک میں ریحام خان کی ایسے لباس میں تصویر سامنے آگئی کہ انٹر نیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا



اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو اکثر سوشل میڈ یا پر تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔اب انہوں نے قازقستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ان کا لباس پہنا توسوشل میڈ یا پرہنگامہ برپا ہو گیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قازقستان کے مقامی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان نے مختلف رنگوں کا ایک لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور سر پر ایک خوبصورت ٹوپی بھی پہنی ہو ئی تھی جس میں رنگین موتیوں کے ہار بھی لٹکے ہوئے تھے۔ریحام خان اس لباس کوپہنے ہوئی کافی خوش بھی دکھائی دے رہی ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ ریحام خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قازقستان کی ثقافت سے پیار میں ۔
س تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے ریحام خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔
علی چوہدری نامی شخص نے کہا کہ تیرا کیا ہے بی بی !کل تجھے خان سے تھا،آج قازقستان سے ہو گیا ہے ،کل افغانستان سے ہوجائے گا اور پرسوں تاجکستان سے ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments