فیس بک اور انسٹاگرام ایک بار پھر ڈاﺅن ، سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کرلیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایک بار پھر فیس بک اور انسٹاگرام کے سرورز ڈاﺅن ہوگئے ہیں جس کے باعث دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کرلیا ہے۔
گزشتہ کچھ ماہ کے دوران مسلسل کئی بار فیس بک اور اس کی ذیلی ویب سائٹ انسٹاگرام کو تکنیکی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز بھی پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً شام 6 بج کر 45 منٹ سے فیس بک اور انسٹاگرام خرابی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے ٹوئٹر کا رخ کرلیا ہے۔
دنیا بھر کے صارفین کے اچانک ٹوئٹر پر امڈ آنے کے باعث فیس بک ڈاﺅن اور انسٹاگرام ڈاﺅن کے ہیش ٹیگز منٹوں میں دوبارہ سے زندہ ہوگئے ہیں۔ فیس بک پر آج پیش آنے والے مسئلے کے باعث نہ تو کوئی تصویر اپ لوڈ ہورہی ہے اور نہ ہی میسنجر میں کوئی تصویر بھیجی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔