Daily Pk Jobs

پریتی زنٹا کی ویراٹ کوہلی سے متعلق ایک لفظی رائے

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک پریتی زنٹا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی شخصیات کو الفاظ میں بیان کردیا ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے ویراٹ کوہلی کیا واقعی اتنے آسان ہیں کہ ان کے متعلق ایک لفظ کہا جائے اور وہ پورا بھی اترے ؟
بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے ویراٹ کوہلی کے متعلق ایک ایسا لفظ کہا جس سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مداح خوش ہوگئے اور ساتھ پریتی زنٹا نے نامور کھلاڑی کے حوالے سے خیالات کی واضح ہوگئے ۔
ویراٹ کوہلی انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجربنگلور کے قائد ہیں اور پریتی زنٹا کنگ الیون پنجاب کی شریک مالک ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریتی زنٹا اپنے مداحوں سے بات چیت کے لئے وقت نکالتی ہے ،ایسی گفتگو کے دوران ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ آپ ’ویراٹ کوہلی کے متعلق کیا کہتی ہیں؟
اس مشکل سوال پر پریتی زنٹا نے بھی ایک لفظ میں جواب دیا اور اپنے اور ویراٹ کوہلی کے مداحوں کو خوش کردیا ۔انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے متعلق لکھا کہ ’ ہی از اوسم‘ یعنی وہ شاندارہے۔
ویراٹ کوہلی سے متعلق پریتی زنٹا کے اس ایک لفظی بیان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں نے خوب سراہا اور کئی لوگوں نے اسے لائیک کرنے کے ساتھ ری ٹوئٹ بھی کیاہے۔

Post a Comment

0 Comments