Daily Pk Jobs

عمران خان کا ہمایوں اختر خان کو این اے 131 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ لیکن ولید اقبال کو کونسا عہدہ دیا جارہاہے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

عمران خان کا ہمایوں اختر خان کو این اے 131 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ لیکن 
ولید اقبال کو کونسا عہدہ دیا جارہاہے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی جن میں این اے 131 بھی شامل ہیں تاہم انہوں نے میانوالی کا اپنا آبادی حلقہ برقرار رکھتے ہوئے باقی سیٹیں چھوڑ دیں تھیں جہاں اب ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور پی ٹی آئی نے این اے 131 میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف اپنے امیدوار کا حتمی فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے این اے 131 کے ضمنی انتخاب میں ہمایوں اختر کو ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ولید اقبال کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد ہمایوں اختر اور ولید اقبال دونوں نے ہی حلقے میں اپنے اپنے حامیوں کو سرگرم کر دیا تھا اور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دینے کیلئے علاقے میں سرو ے کروایا گیا جس کے ذریعے لوگوں کی رائے اکھٹی کی گئی ۔پی ٹی آئی کی جانب سے ہمایوں اختر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کا حتمی اعلان پیر تک متوقع ہے ۔

Post a Comment

0 Comments