’ن لیگی ہوں نام پی ٹی آئی فہرست میں کیسے آیا؟‘
تحریک انصاف کی فہرست میں ن لیگ کی سابق ایم پی اےنازیہ راحیل کانام بھی شامل ہے، جبکہ نازیہ راحیل نے اس بات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ ن میں تھیں اور آج بھی نون لیگی ہیں
نازیہ راحیل نے اس بات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ان کا نام نکالے ورنہ وہ قانونی کارروائی کریں گی۔
نازیہ راحیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فہرست میں پوچھے بغیر ان کا نام ڈالا گیا ہے، وہ اس حلقے سے 2008 اور 2013 کے الیکشن ن لیگ کےٹکٹ پرلڑچکی ہیں، جبکہ فہرست کے مطابق انہیں کمالیہ کے حلقے پی پی 122 سے پی ٹی آئی کا امیدوارنامزد کیا گیا ہے۔
اس معاملے پر ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نازیہ راحیل کی نامزدگی پر جلد تحقیقات کے بعد پارٹی موقف جاری کرے گی۔
ترجمان تحریک انصاف نے بتایا کہ کسی امیدوارکا نام متعلقہ صدرکی نامزدگی کے بغیر زیر بحث نہیں لایا جاتا، پارلیمانی بورڈ میں متوقع امیدواروں کی فہرست ریجنل صدورپیش کرتےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج 2 بجے دوپہر طلب کیا گیا ہے۔
۔
0 Comments