Daily Pk Jobs

کراچی، شادی کی ضد پر دوست کو زہر دے کر مارڈالا

کراچی، شادی کی ضد پر دوست کو زہر دے کر مارڈالا
شادی کی ضد کرنے والے دوست کو محبوبہ نے کھانے میں زہر دے کر مارڈالا۔
کراچی میں 15 مئی کو شارع فیصل تھانے کی حدود میں ہونے والے قتل کی گتھی سلجھ گئی، پولیس نے مقتول رئیس کے قتل میں ملوث ملزمہ روبینہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کےمطابق ملزمہ نے کھانے میں زہر ڈال کر رئیس کو قتل کیا۔
مقتول رئیس ملزمہ روبینہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، ان کی ڈھائی سال سے دوستی تھی،ملزمہ نے مقتول سے پیسے بھی لیے تھے، مقتول رئیس کی جانب سے شادی کے اصرار پر ملزمہ نے کھانے میں زہر دے کر قتل کیا، ملزمہ پہلے سے شادی شدہ تھی۔

Post a Comment

0 Comments