اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایون فیلڈریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نوازشریف پیشی کیلئے عدالت پہنچ گئے جبکہ مریم نوازکی جانب سے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مریم نوازکی بیٹی مہرالنساءہسپتال میں داخل ہیں،مریم نواز نے عیادت کیلئے ہسپتال جانا ہے لہٰذاانہیں ایک روزکاحاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔
0 Comments