Daily Pk Jobs

ڈاکوﺅں کا گاﺅں پر حملہ، 3 گھنٹے دندناتے رہے، اس دوران کتنے افراد قتل کیے ؟ انتہائی خوفناک خبرآگئی

گواسکا(ویب ڈیسک) افریقی ملک نائجیریا کے گاﺅں پر ڈاکوئوں کے حملے میں 45افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے حکام نے بتایا ہے کہ گائوں گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے کم از کم 45افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
کادونا شہر کے حکام نے امدادی حکام اور پولیس کی نفری روانہ کر دی ہے۔حملہ آوروں کا تعلق کادونا کی ہمسایہ ریاست زام فارا سے بتایا گیا ہے۔کادونا ریاست کی پولیس کے ترجمان مختار علی نے اس واردات اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 3گھنٹے تک گاو?ں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی مکانات کو آگ بھی لگا دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments