کشمیر میں جاری صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس طلب کر لی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی ،کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام اور ایل او سی کی صورتحال پر غور ہو گا۔نجی ٹی وی ہم نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کور کمانڈز کا اجلاس کل طلب کرلیاہے، کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام اور ایل او سی کی صورتحال پر غور ہو گا،کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے معاملے پر بات چیت ہو گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرکانفرنس میں ایل او سی کی صورتحال پر بھی غور ہو گا اس کے علاوہ بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کے ردعمل پر بھی بات چیت ہو گی ۔