Daily Pk Jobs

نوجوان لڑکی کی آنکھ میں تکلیف ، ڈاکٹر کے پاس گئی تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے سے زمین نکل گئی

نوجوان لڑکی کی آنکھ میں تکلیف ، ڈاکٹر کے پاس گئی تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے سے زمین نکل گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو معمولی بخار، فلو اور سر درد ہوا جسے اس نے نظرانداز کر دیا۔ چند دنوں بعد ہی اس کی ایک آنکھ میں تکلیف ہوئی اور جب وہ چیک اپ کرانے گئی تو ڈاکٹر نے ایسی ہولناک خبر سنا دی کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 19سالہ لورا نٹال نامی اس لڑکی کو ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی یہ علامات سنگین قسم دماغ کے کینسر ’گلیوبلاسٹوما‘ (Glioblastoma)کی ہیں جو اسے لاحق ہو چکا ہے اور آخری سٹیج کو پہنچ چکا ہے۔
ڈاکٹر نے لورا کو بتایا کہ اب اس کا بچنا ناممکن ہے اوراس کے پاس زندہ رہنے کے لیے چند ہی ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لورا نے حال ہی میں کنگز کالج یونیورسٹی لندن میں داخلہ لیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں سردرد اور بخار وغیرہ کو ’فریشرز فلو‘ (وقتی بخار، سردرد اور فلو وغیرہ جو کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخل ہونے والے نئے طلبہ کو لاحق ہوتا ہے)سمجھتی رہی اوران کا علاج نہیں کروایا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ علامات ایسے مرض کی ہیں جو میری زندگی ہی ختم کر دے گا۔“ لورا کی والدہ نکولاکا کہنا ہے کہ ”ہم لورا کو اس کے آخری دنوں میں خوش رکھنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ وہ جو کچھ کرنا چاہتی ہے اور جہاں جہاں جانا چاہتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس کی ہر خواہش پوری کی جائے تاکہ وہ مثبت محسوس کرے۔ وہ ایورٹن فٹ بال کلب جانا چاہتی تھی جہاں میں اسے لے کر گئی۔ اس نے وہاں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ وہ گول کیپر جورڈن پک فورڈ سے ملنا چاہتی تھی۔ یہاں اس کی وہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔ لورا کی کیمیوتھراپی کا ایک کورس مکمل ہو چکا ہے تاہم مرض میں کچھ خاص افاقہ نہیں ہوا۔ جلد کیموتھراپی کا دوسرا کورس شروع ہونے والا ہے جو 6ماہ پر محیط ہو گا۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ لورا کی طرح معمولی علامات کو بھی نظرانداز مت کریں۔ خدا نہ کرے کہ کوئی اور اس تکلیف سے دوچار ہو جس سے ہم گزر رہے ہیں۔“

Post a Comment

0 Comments