Daily Pk Jobs

When this video came to my mind with Mary Nawaz's mother-in-law, social media users would say such a shameful thing that everybody got angry with fire, knowing you would be very angry.

مریم نواز کی اپنی نواسی کیساتھ یہ تصویر منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے ایسی شرمناک ترین باتیں کہہ دیں کہ ہر کوئی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا، جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آ جائے گا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی اپنی نواسی کیساتھ تصویر منظرعام پر آئی ”نانی“ بننے پر انہیں ہر جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی کثیر تعداد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے بچی کی لمبی عمر اور اچھے نصیبوں کی دعا کی لیکن کچھ ایسے صارفین بھی تھے جنہوں نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور ایسی شرمناک ترین باتیں کہ ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا۔

ایک صارف نے لکھا ”بچہ درندے کیساتھ۔۔۔“
ایک اور صارف نے لکھا ” جب کوئی منصوبہ وقت پر مکمل ہو جائے تو اتنی خوشی ہوتی ہے“
ایک صارف نے لکھا ” چھوٹی بچی کا بھی سوئس بینک میں اکاﺅنٹ اور آف شور کمپنی ہو گی“
ایک صارف نے انتہائی شرمناک کمنٹ کیا کہ ”ماشاءاللہ۔۔۔ آپ کے گھر کرپشن ہوئی ہے“
ایک اور صارف نے لکھا ”مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں یہ بچی مریم نواز سے پوچھے گی کہ مجھے کیوں نکالا“
ایک اور صارف نے لکھا ”مجھے یقین ہے کہ یہ 2050ءمیں پاکستان کا وزیراعظم ہونے کا دعویٰ نہیں کرے گی“
ایک صارف کا کہنا تھا ”اللہ تعالیٰ اسے اپنی نانی کے برے کاموں سے دور رکھے“
صارفین کی جانب سے ایسی باتیں کئے جانے پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں اخلاقیات سے گری باتیں کرنا غیر اخلاقی ہے اور ایسا کرنے والوں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہئے۔

Post a Comment

0 Comments