آنند اہوجا نے یہ انگوٹھی سونم کپور کو دی تھی اس کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گی
ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی معروف کاروباری شخصیت آنند اہوجا نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ساتھ شادی کر لی ہے جس کے چرچے پوری دنیا کے میڈیا میں رہے تاہم اب ایک ایسی خبر سامنے آ گئی ہے جسے سن کر شائد ان کے چاہنے والے بھی دنگ رہ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کیلئے اس کی سب سے قیمتی چیز اس کی منگنی کی انگوٹھی ہوتی ہے جسے وہ سنبھال کر رکھتی ہے چاہے پھر وہ کروڑوں کی ہویا پھر 100 روپے کی لیکن وہ اسے اپنے ہونے والے شوہر کی جانب سے محبت بھرا سب سے بہترین تحفہ سمجھتی ہے جو کہ اسے ایک نئی زندگی میں داخل ہوتے ہوئے دیا جاتاہے ۔ آنند اہوجا نے بھی سونم کپور کو منگنی پر انگوٹھی پہنائی جس کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ یہ انگوٹھی تقریبا بھارتی 90 لاکھ روپے کی ہے ۔یہ خبریں اس وقت آئیں جب آنند اور سونم کی شادی کا استقبالیہ جاری تھا جس میں ان کی ایک تصویر بنائی گئی جس میں سونم کے ہاتھ میں پہنی ہوئی یہ انگوٹھی واضح ہو گئی ۔
تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ یہ سب سے مہنگی انگوٹھی نہیں ہے کیونکہ معروف فلم گجنی کی اداکارہ آسین کو ان کے شوہر راہول شرما نے جو انگوٹھی پہنائی تھی اس کی قیمت چھ کروڑ روپے تھی جبکہ شلپا شیٹھی کو جو اپنے شوہر کی جانب سے انگوٹھی پہنائی گئی اس کی قیمت تین کروڑ روپے تھی ۔
0 Comments