Daily Pk Jobs

چیف جسٹس لاہور میں اچانک اتفاق سے ایسی جگہ پہنچ گئے کہ جب لوگوں نے دیکھا تو خوشی کی انتہا نہ رہی ، دراصل وہ جا کہاں رہے تھے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 کو خراب موسم کے باعث لاہور اتار لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی اس پرواز کے ذریعے اسلام آباد جا رہے تھے کہ لیکن موسم کی خرابی کے باعث اسے لاہور اتار لیا گیا اور اس موقع پر جب مسافروں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو اپنے درمیان دیکھا تو انہوں نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا ، جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے جانچ پڑتا ل بھی کی ۔پرواز میں چیف جسٹس کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو پی آئی اے بھی موجود تھے ۔

Post a Comment

0 Comments