کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں آئندہ تعلیمی سال 2013کے لیے بی ایس اور ماسٹر ز پروگرام میں داخلے18دسمبر سے شروع ہونگے۔
یہ داخلے یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں کلیہ فنون ،قانون، نظمیات کاروبار ، تجارت و معاشیات میں جبکہ گلشن اقبال کیمپس میں کلیہ سائنس، کلیہ فارمیسی کے شعبہ جات اور نظمیات کاروبار میںمیں دیے جائیں گے کلیہ سائنس گلشن اقبال کیمپس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس، ارضیات، کیمیا، حیاتیاتی کیمیا اور خرد حیاتیات ،کلیہ فارمیسی کے پروگرام فارم ڈی جبکہ کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات کے شعبہ نظمیات کاروبار (بی بی اے) کے داخلے نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے تحت ہوں گے جبکہ دیگر شعبہ جات میں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پردیے جائیں گے کلیہ قانون کے تحت بی ایل اور ایل ایل ایم میں داخلے دیے جائیں گے۔